پشاور(جنگ نیوز)میئرپشاور حاجی زبیر علی کا عیدالاضحی کے موقع پرعوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا ‘ عید کے تینوں دن عوام کا تانتا بندھارہا اور عوام کی بڑی تعداد اورمنتخب بلدیاتی نمائندوں نے مئیر پشاور حاجی زبیر علی سے انکے گھر پر اور گورنر ہائوس میں ملاقات کیںاورعید کی مبارکباد دیعید الاضحی کے دنوں میںگورنر ہائوس کے دروازے صبح سویرے سے ہی عوام کیلئے کھول دیے گئے۔ شام 5بجے تک گورنر ہاس آنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ گورنر حاجی غلام علی اور میئر پشاور حاجی زبیر علی سمیت گورنر کے بڑے برخوردار حاجی فیاض علی اور دیگر بھی صبح 10 بجے سے شام گئے تک عوام کے ساتھ نہ صرف موجود رہے بلکہ ہر آنے والے شہری سے عید ملتے اور خوشیاں بانٹتے رہے۔مئیرپشاورحاجی زبیر علی نے کہاہے کہ عیدکے موقع پر صرف جانوروں کو قربان کرکے عید کا مقصد پورا نہیں ہوتا، ہمیں اپنی انا اور خودپرستی سمیت منفی رویوں کی بھی قربانی دینا ہوگی تب کہیں جا کے دین اسلام کی روح کو معاشرے کے مفاد میں قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے اورہر خاص و عام کا فرق ختم ہونا چاہیے ہم سب ایک ہیں۔