پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پھند و پولیس نے معروف باکسر کے قاتلوں کو پناہ دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔عاقب خان ایس ایچ او تھانہ پھندو کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز انہیں اطلاع ملی کہ معروف باکسر جہانزیب کے قتل اور اقدام قتل کے تین مقدمات میں مطلوب ملزمان اسماعیل عرف ڈوبا اور مجاہد دیر کالونی میں رحمان اللہ ولد حاجی اکبر خان کے گھر میں چھپے ہوئے ہیں جس پر انہوں نے ان کی گرفتاری کے لئے لیڈیزی پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا تاہم رحمان اللہ نے انہیں گرفتاری سے بچاتے ہوئے فرار کرایا پولیس نے رحمان اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے کلاشنکو ف برآمد کر لی اور مقدمہ درج کر لیا ۔