کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستانی بوائز ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں نے ذاتی خرچے پرایشین گیمز میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ مقابلے سال23 ستمبر سے8 اکتوبر تک چین میں ہوں گے۔ پی ایس بی نے صرف تین کھیلوں میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت کے اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پی او اے اور پی ایس بی تمام فیڈریشنوں کو اپنے اخراجات خود اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے بوائز کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ انہیں نصف سے زیادہ اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے جس پر کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ بے روگاری اور مالی مشکلات کے باعث اخراجات برداشت کرنا ممکن نہیں ہے۔ دوسری جانب خواتین کھلاڑیوں کے والدین نے اس بات کی حامی بھرلی ہے کہ وہ اخراجات خود اٹھائیں گے جس کے بعد ایشین گیمز میں حور فواد، پرنیا خان، کلثوم خان اور فاطمہ خان کے نام فیڈریشن نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کو ایکری ڈیشن کے لئے بھیج دیے ہیں، تاہم ان کے ساتھ اگر کسی خاتون کوچ کی تقرری کی گئی تو اس کا تمام خرچہ فیڈریشن کو اٹھانا پڑے گا۔