• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کل ایس سی او اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے

اسلا م آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہبازشریف شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کی سربراہان مملکت کونسل کے 23ویں اجلاس میں شرکت کریںگے جو منگل کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوگا۔وزیراعظم کوشنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھارتی وزیراعظم نے تنظیم کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے دی ۔آئندہ دنوں ہونے والا سربراہان مملکت کونسل کا اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم کا سب سے بڑا اجلاس ہے جس میں شرکا اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریںگے اورشنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کیلئے مستقبل کا لائحہ عمل تشکیل دیںگے۔اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس میں ایران کا تنظیم کے نئے رکن کے طورپر خیرمقدم کیاجائے گا ۔وزیراعظم کی سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس میں شرکت یہ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو بہت اہمیت دیتا ہے جو علاقائی سلامتی اور خوشحالی کے لئے اہم فورم ہے۔
اہم خبریں سے مزید