• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا میں ایشیا کپ کرکٹ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا میں ایشیا کپ بارشوں سے متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔

 ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی دباؤ کی وجہ سے پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کے9 میچ سری لنکا میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن جن تاریخوں میں ٹورنامنٹ سری لنکا میں ہونا ہے اس وقت شدید بارشوں کی پیش گوئی ہے اور ایشیا کپ کا شیڈول بدستور التواء کا شکار ہے۔

منتظمین ایشیا کپ کے میچ کولمبو کے بجائے دوسرے سینٹرز میں کرانے پر غور کررہے ہیں۔

شیڈول کا اعلان اس ہفتے متوقع ہے۔پاکستان اور بھارت کا میچ کولمبو میں نہیں کھیلا جائے گا۔ ستمبر میں مون سون بارشوں کے باعث کولمبو میچزکی میزبانی نہیں کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ میں شرکت کرنے والے ممالک کے ساتھ ابتدائی شیڈول شیئر کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا جس میں ایونٹ کے 4 میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید