اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم دبئی، واشنگٹن یا لندن میں بیٹھ کر بندر بانٹ کے فیصلوں کو مسترد کرتی ہے۔اسلامی ممالک سویڈن کا بائیکاٹ اور سفیروں کو ملک بدر کریں، ملک کے مستقبل کے حوالے سے فیصلوں کا اختیار اس کے حقیقی وارثین عوام کو دیا جائے۔ملک کو موجودہ حالت تک پہنچانے کا سہرا چند خاندانوں کے سر ہے جو کئی عشروں سے حکومت کررہے ہیں۔ 2023ءالیکشن کاسال ہے ، انہیں ملتوی کرنے کی سازش کی گئی تو جماعت اسلامی مخالفت کرے گی ۔این آر او کو پہلے بھی مسترد کیا، اب بھی اس کے خلاف ہیں۔جماعت اسلامی عام ورکراور ملک میں اسلامی نظام کے خواہش مند افراد کی پارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کرے گی۔