• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئیڈش حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لے، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) وزیراعظم نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا قبیح واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی پوری ملت اسلامیہ، پاکستانی قوم اور حکومت پاکستان بھرپور مذمت کرتی ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ فی الفور مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہونی چاہیے۔ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے پہلے بھی ایسے دلخراش واقعات پیش آ چکے ہیں اور اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ سویڈن میں جو مسلمان بستے ہیں وہ وہاں پر اقلیت میں ہیں، وہاں پر اسلامو فوبیا، نفرت، تفریق کا بیانیہ بنایا گیا ہے، اس کی حکومت پاکستان مذمت کرتی ہے اور سویڈن کی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان واقعات اور بیانیہ کا بھرپور نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اطمینان بخش امر ہے کہ او آئی سی نے اس معاملہ پر ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید