• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل میٹروپولیٹن کے افسران عوام کے خادم ہیں، میئر پشاور

پشاور ( وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیر علی سےعید کے بعد بھی دفتر میں ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہا کیپٹل میٹروپولیٹن کے افسران جن میں ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ سید وقاص علی شاہٗ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایچ آر محمد اویس خان ٗ ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک ٗ ڈائریکٹر ویسٹ ریا ض اعوانٗ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ ایاز خان ٗ ا سسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ہلال خان ٗ ایکسین ہدایت اللہ ٗایس ڈی او ریاض خان ٗ منتخب بلدیاتی نمائندوں نے میئر پشاور حاجی زبیر علی سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی بلدیاتی نمائندوں نے میئر پشاور کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے عوام کی بڑی تعداد نے میئر پشاور کو اپنے مسائل سے آگاہ کیاجس پر میئرنے موقع پر ہی احکامات صادرکئے میئر پشا ور حاجی زبیر علی نے کہاکہ کیپٹل میٹروپولیٹن کے افسران عوام کے خادم ہیں وہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے کیونکہ عوام کی بڑی تعداد مسائل کے حل کیلئے روزانہ آفس آتے ہیں تاکہ انکے مسائل حل ہوسکیں ٗ انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں کی تعداد میں عوام سے ملتے ہیں تاکہ عوام کے مسائل حل کرسکوں کیونکہ انکی خدمت سے ہی دلی تسکین ملتاہے
پشاور سے مزید