بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چین کے جنوب مشرقی علاقوں میں بارش کے بعد سیلاب نے نظامِ زندگی کو درہم برہم کر دیا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو نکالنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جس نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر دیا ہے اور کئی بستیاں اْجڑ گئی ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بھی بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو محفوط مقامات تک منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔