• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سندھ میں شدید لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں‘ شرجیل میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے جبکہ صوبے کے دیہی علاقوں میں مزید شدید لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جس سے عوام سخت تکلیف میں مبتلا ہیں۔ہم وزیر اعظم سے گذارش کرتے ہیں کہ سندھ کے عوام کو اس مشکل سے نجات دلانے کے لئے سخت نوٹس لیں اور ریلیف کے اقدامات کے احکامات دیں۔ جماعت کو الزام تراشی چھوڑ کر بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔آئیں مل کر بیٹھیں اور شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مل کر کام کریں۔ منگل کو آرکائیوز کمپلیکس کلفٹن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہناتھاکہ چند دنوں سے جماعت اسلامی سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈہ میں لگی ہوئی ہے۔ جماعت اسلامی کے ووٹ ہم سے بہت کم تھے۔ جماعت اسلامی کو پی ٹی آئی نے بھی ووٹ نہیں دیا ‘ الیکشن کمیشن سے گذارش ہے کہ جماعتِ اسلامی کے الخدمت کے فنڈز کے استعمال پر تفتیش کرے۔ جماعتِ اسلامی کو ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کی وجہ سے سیٹیں ملیں انہیں ان کا شکر گذار ہونا چاہئے ۔تحریک انصاف کا ایک چیف جسٹس پر عدم اعتماد عدلیہ کودباؤمیں لانے کی کوشش ہے۔
اہم خبریں سے مزید