کراچی(این این آئی) فاریکس ایکسچینج ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما ملک بوستان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اسٹاک کے چھکے چھڑادیے ہیں اب ہوسکتا ہے کہ ڈالر 270 سے کم ہوجائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے رہنما ملک بوستان نے کہا کہ پاکستان کا جیسے ہی آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا ہے اسکے بعد ڈالر کا ریٹ نیچے آیا ہے، جن لوگوں نے اس امید پر ڈالر روکے تھے کہ ڈالر 500 روپے تک جائے گا تو ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے، شہباز شریف نے اسٹاک کے چھکے چھڑادیے ہیں اب ہوسکتا ہے کہ ڈالر 270 سے کم ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ بلوم برگ بھی کہہ رہا ہے کہ پاکستانی روپیہ 240 تک آسکتا ہے، پاکستان کے اچھے دن آنے والے ہیں کیونکہ پاکستان نے ایک اچھے فیصلے کیے ہیں۔ملک بوستان نے کہا کہ سی پیک پر بھی چین بہت مطمئن ہے، چین نے احسن اقبال کو مسٹر سی پیک قرار دیا ہے، آئندہ دنوں میں معیشت بہتر ہوگی اور اسٹاک بھی مضبوط ہوگا۔