• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا اسمبلی مدت توسیع میں حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی کی مدت بڑھانے پر اپوزیشن نے حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی جانب سے اسمبلی مدت کی توسیع میں ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک کی معیشت کی خاطر ہم موجودہ اسمبلی کی مدت بڑھانے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں راجہ ریاض نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے اسمبلی توڑ کر الیکشن میں جانا ہے، دیکھتے ہیں حکومت اسمبلی توڑتی ہے یا مدت بڑھاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔
اہم خبریں سے مزید