اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیٹس کو اور خاندانوں کی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ بند کمروں کے فیصلوں کو عوامی پذیرائی نہیں مل سکتی۔ جمہوریت کی مضبوطی اور آئین و قانون کی بالادستی کے قیام کے لیے عوام کو فیصلوں کا اختیار دینا ہو گا، 12اگست کونگران سیٹ اپ تشکیل ،الیکشن میں ایک دن کی تاخیر خطرناک ہوگی، مزید تجربہ گاہ بنانے کی بجائے ملک کو اسلامی نظام ہی بچا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کے بعد13 سیاسی جماعتوں کی اتحادی حکومت بھی ڈلیور کرنے میں ناکام رہی۔ موجودہ حکومت کی 12اگست کو آئینی مدت کے اختتام پر فوری نگران سیٹ اپ تشکیل دیا جائے، قومی انتخابات میں ایک دن کا التواملک کے لیے خطرناک ہوگا۔منصورہ میں مرکزی قائدین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امیر جماعت نے فلسطین میں اسرائیلی افواج کی دہشتگردی کی تازہ کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔