• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ اراضی اسکینڈل‘چیئرمین PTI اینٹی کرپشن میں پیش نہیں ہوئے

لاہور (این این آئی)لیہ اراضی کرپشن اسکینڈل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اینٹی کرپشن میں پیش نہیں ہوئے، اوکاڑہ میں بشریٰ بی بی بھی پیش نہیں ہوئیں۔اینٹی کرپشن نے چیئرمین پی ٹی آئی، ان کی بہن عظمیٰ خان اور بہنوئی کو طلب کر رکھا تھا، محکمہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں بشریٰ بی بی کو اپنے گاؤں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن پر طلب کیا گیا تھا۔آئی این پی کے مطابق اینٹی کرپشن پیشی کے معاملے پر بشری بی بی نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کروا لی‘ جسٹس امجد رفیق نے اینٹی کرپشن ڈائریکٹر کنور خالد‘ڈپٹی ڈائریکٹر ملک تصور اور سرکل آفیسر مصطفی کو آج طلب کرلیا۔

اہم خبریں سے مزید