• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے ملاقات، IMF معاہدے سے آگاہ کیا

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا کیساتھ اقتصادی اور تجارتی محاذوں پر گہرے تاریخی اور پائیدار تعلقات ہیں ۔ وزیرِ خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف سے عملے کی سطح کے معاہدے کی کامیابی سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے گفتگو میں امریکا کی حمایت اور تعاون کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو معاشی استحکام سے متعلق حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور ترجیحات کے بارے میں بتایا، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے معاشی استحکام کیلئے حکومتِ پاکستان کی پالیسیوں اور پروگرامز پر اعتماد کا اظہار کیا۔ امریکی سفیر نے دو طرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے حمایت کا یقین بھی دلایا، ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے موجودہ دو طرفہ تعلقات پر گفتگو بھی ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید