لاہور(خصوصی نمائندہ)اپیکا کے مرکزی صدر حاجی ارشاد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کی بیوروکریسی سرکاری ملازمین کو سڑکوں پر آئے روز احتجاجوں اور دھرنوں پر مجبور کررہی ہے ،صدر ایپکاکی صدارت میں دیگر تنظیموں کے قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے پنجاب کے ملازمین کیلئے LPR ترامیم ختم کرنے ، تنخواہ میں 30-35 و پنشن 17.5فیصداضافہ وفاق اور دیگر صوبوں کے برابر رننگ تنخواہ پر دینے ،گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر واپس کرنے کے نوٹیفکیشن کروانے میں حق ادا کریں ، ورنہ 11 جولائی کو پنجاب بھر میں ہڑتال ، تالا بندی اور سیکرٹریٹ چوک پر ڈے اینڈ نائٹ دھرنا ہوگا ۔