املتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک کی زیر صدارت مزارات کی تزئین و آرائش اور بحالی بارے جائزہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا، کمشنر نے شاہ شمس دربار کی اصل حالت میں بحالی بارے سکیم کا پی سی ون بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موسیٰ پارک کی تزئین و آرائش، کشادگی بارے کام شروع کیا جائے، مزارات کی بحالی میں اصل انفرااسٹرکچر اور صدیوں پرانے نقوش کو ماند نہ ہونے دیں، اولیاء کرام کے مزارات ملتان کی شان اور اس خطے کی پہچان ہیں، کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ مزارات پر موجود واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال ہونے چاہئیں، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر اوقاف ضیاء المصطفیٰ کا کہنا تھا کہ شہر اولیاء کے 4مزارات کی 7کروڑ80لاکھ روپے کی لاگت اپ گریڈیشن جاری ہے، اجلاس میں ڈی سی ملتان عمر جہانگیر، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔