• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ڈینگی،راولپنڈی اسلام آباد انتظامیہ کامشترکہ اقدامات پر اتفاق

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) جڑواں شہروں میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے راولپنڈی اسلام آباد انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس کمشنر آفس میں ہوا۔ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ڈائریکٹر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر انصر اسحاق سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ راولپنڈی میں ڈینگی کے 13 جبکہ اسلام آباد میں 5کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈینگی ایس او پیز کیخلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی کیلئے ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد پر اتفاق رائے پایا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ تمام محکموں کو آپس میں مل جُل کر اِنسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کو بہتر کرنا ہو گا۔
اسلام آباد سے مزید