اسلام آباد (نمائندہ جنگ)تحریک استحکام پاکستان(ٹی آئی پی) نے تحریک انصاف کی نو مئی کے بعد کی سرگرمیوں کو غیرآئینی قرار دینے اور چیئرمین پی ٹی آئی،عمران خان وغیرہ کی نفرت انگیز تقاریر کو بنیاد بناتے ہوئے پارٹی کو تحلیل کر نے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، تحریک استحکام پاکستان کے رہنما عون چوہدری نے جمعرات کے روز آئین کے آرٹیکل 184/3کے تحت دائر کی گئی درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی ،عمران خان، وزیر اعظم میاں شہباز شریف ،الیکشن کمیشن، وزارت قانون و انصاف اور وزارت دفاع کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حالیہ سرگرمیاں ملکی قوانین کیخلاف ہیں،نو مئی کو پی ٹی آئی قیادت نے قومی اداروں اور شہدا ء کی یادگاروں پرحملے کرائے ہیں،پی ٹی آئی کے سربراہ نے افواج پاکستان ، عدلیہ مخالف اور نفرت انگیز تقاریر کی ہیں جو کہ نہ صرف بنیادی حقوق بلکہ آئین پاکستان کی بھی خلاف ورزی ہے۔