بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 4 افراد لاپتہ ہوگئے۔میڈیا کے مطابق پانی کے شدید ریلے سے دریا کنارے قائم عمارتیں منہدم ہوگئیں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔ چینی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 18 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر فصلوں کو نقصان پہنچا۔ بارشوں سے 19 اضلاع کے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ چینی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔