کراچی (جنگ نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا خصوصی انٹرویو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ سی پیک کے دس سال میں کس نے کیا کردار ادا کیا، سی پیک کے دوبارہ آغاز میں کیا چیلنجز درپیش ہیں، چین نے چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے کیا وارننگ دی تھی، پی ٹی آئی حکومت نے سی پیک منصوبوں کے ساتھ کیا سلوک کیا، سی پیک کا سفر ”جی ٹو جی“ سے ”بی ٹو بی“ تک کیسے پہنچا، کیا آئی ایم ایف ڈیل اور سی پیک ایک ساتھ چل پائیں گے، سی پیک کے حوالے سے گلگت اور بلوچستان کے خدشات دور ہوں گی۔ کیا بھارت بھی سی پیک کا حصہ بننے جارہا ہے؟۔ اِن تمام موضوعات پر احسن اقبال سے تفصیلی گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی وتجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ رات 10 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔