لاہور( این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقہ میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ہو گئی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات لے کر اڑنے والا ڈرون کاہنہ کے علاقہ میں گر کر تباہ ہو گیا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 6کلو ہیروئن قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔ پولیس کے مطابق منشیات سے لدا ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤں ہلوکی کاہنہ میں پیش آیا، معمول سے بڑا ڈرون 6کلو ہیروئن لے کر جارہا تھا کہ روزدار نامی زمیندار کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔