• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ اراضی کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتیں کنفرم

لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے بے ضابطگیوں کے دو مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں، چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف لیہ میں اراضی انتقال کیس میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا گیا ہے اور بشری بی بی کیخلاف اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے جس پر دونوں ضمانتوں کی مدت ختم ہونے پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،ملزمان کے وکیل نے ضمانتیں کنفرم کرنے کی استدعا کی جبکہ سرکاری وکیل نے اسکی مخالفت کی، عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر کے کچھ دیر بعد سنایا، عدالت نے دونوں کو 2،2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ضمانتیں کنفرم کردیں۔

اہم خبریں سے مزید