• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا آج بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے گی

اسلام آباد (خالد مصطفی) نیپرا آج بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دے گی۔ تین درجہ بندیوں میں اضافہ 8؍، 7؍ اور 6؍ روپے فی یونٹ ہوگا۔

یہ اضافہ آئی ایم ایف کے 3؍ ارب ڈالرز لون اسٹینڈ بائی انتظامی (ایس بی اے) کے حصول کےلیے لازمی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے تحت یہ اضافہ یکم جولائی 2023ء سے رواں مالی سال سے لاگو ہوگا۔

 نیپرا جو اس بارے میں حتمی فیصلے کی مجاز ہے، کل پیر کواس اضافے کی تفصیلات کو اپنی ویب سائٹ پر جاری کردے گی۔

اہم خبریں سے مزید