پشاور(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج لیاقت علی نے بھاری مقد ار میں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم منصف خان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ، استغاثہ کے مطابق ملزم پرالزام ہے کہ اسکے قبضے سے ایکسائز پولیس نے گاڑی سے اٹھارہ کلوچرس برآمد کر کے اسے گرفتار کیا۔ تفتیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع کرا دیاگیا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔