لاہور(نمائندہ جنگ)چوہدری شجاعت کی پرویز الٰہی سے ملاقات،پھر ق لیگ میں واپسی کا مشورہ دیا تاہم پرویز الہی نے کہا کہ مونس پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں تو بہترہے،مونس نے پیغام دیا کہ موقف پر قائم رہیں،مسلم لیگ ق کے صدر سے بھی الیکشن لڑینگے، پارٹی کے چئیر مین عمرن خان قومی اسمبلی کے دس سے زیادہ حلقوں سے الیکشن لڑینگے وہ ملک کے تین صوبوں کے پی کے ،پنجاب اور کراچی سے امیدوار ہونگے گرفتاری کی صورت میں وہ جیل سے الیکشن لڑینگے جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن اور مقدمات قائم کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو پی ٹی آئی کے وہ رہنما جو گرفتار ہونگے وہ بھی جیل سے الیکشن لڑنگے گرفتار رہنما جیل سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن لڑینگے، پی ٹی آئی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ مشکل حالات میں پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا تاہم جنہوں نے نامساعد حالات میں پارٹی چھوڑی ان کے کیسز پر غور کیا جائے گا۔