راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی ریجن کے تفتیشی افسروں کے لیے پی ایف ایس اے سیٹلائٹ سٹیشن میں ایویڈنس سیمپل کولیکشن کا آغاز کر دیا گیا ۔کولیکشن یونٹ میں راولپنڈی ریجن کے تفتیشی افسران پیتھالوجی ،زہر خورانی ،منشیات ،کمپیوٹر فرانزک ،آڈیو ویژول تجزیہ ، فنگر پرنٹ ، فائر آرم اینڈ ٹول مارکس ، ٹریس کیمسٹری،بلڈ سیرالوجی سے متعلقہ سیمپل سوموار سے جمعہ تک روزانہ صبح 8 بجے سے دن 2 بجے تک جمع کروا سکیں گے۔