کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیئرمین کی تبدیلی کے ساتھ ہی سابق دو ر میں بھرتی کئے گئے ملازمین کو فارغ کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی میں کئی لوگوں کو مرحلہ وار فارغ کرنے کی تجویز ہے۔ منگل کو پہلے مرحلے میں ایک ریجن کے کوچ کو ملازمت سے برطرفی کا خط مل گیا۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے کوچسابق چیئرمین کے قریب تھے۔ ان میں پاکستان ٹیم کے غیر ملکی کوچز بھی شامل ہیں۔ تاہم پی سی بی انتظامیہ مکی آرتھر یا کسی غیر ملکی کوچ کو ملازمت سے فارغ کرتی ہے تو اسے تین ماہ کی ایڈوانس تنخواہ بھی دینا ہوگی ۔یہ رقم کروڑوں میں بنتی ہے۔ سابق پی سی بی انتظامیہ نے جن لوگوں کو ملازمت پر رکھا ان کے معاہدوں میں یہ شق موجود تھی کہ تین ماہ کی ایڈوانس تنخواہ دینا ہوگی۔