کوئٹہ(پ ر)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صدر طاہر شاہ کاکڑ نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں اپنے جائز حقوق کے لیے پرامن احتجاج کرنے پر پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن خضدار یونیورسٹی کے صدر فاروق خان و دیگر طلبإ تنظیموں کے قائدین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ گرفتار طلباءرہنماؤں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ بلوچستان یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں یونیورسٹی انتظامیہ کی بد انتظامی اور کرپشن اور طلبا و طالبات کی ہراسمنٹ کے خلاف سراپا احتجاج یونیورسٹی انتظامیہ مسائل کے حل کی بجاے طاقت کے استعمال سے طلبا کی آواز دبانے کی ناکام کوشش میں سرگرم عمل ہیں انہوں نے اپنے بیان میں یونیورسٹی انتظامیہ اور حکومت وقت سے طلبإ و طالبات کے تمام جایز مطالبات کی منظوری کے لیے فوری عملی اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ تعلیم اداروں میں سیاست پر قدغن وپابندی کی آمرانہ و جابرانہ پالیسی کو پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن یکسر مسترد کرتی ہیں اور کسی بھی قوت کو طلبإ و طالبات کی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے تشدد کرنے اور ان اپنے جائز حقوق سے تشدد کے زریعے دستبردار کرانے کی کسی کو اجازت نہیں دے گی انہوں نے جامعہ انتظامیہ و مقامی انتظامیہ سے مذکرات کے زریعے تمام حل طلب مسائل کے حل پر زور دیتے ہوے کہا کہ حالات کا ادراک کرتے ہوے مسائل حل کیے جاے بصور دیگر کسی بھی نقصان کی ذمہ داری جامعہ کی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔