کراچی (اسٹاف رپورٹر)کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9کروڑسے زائدمالیت کے اسمگل شدہ الیکٹرک سگریٹ ( لائٹر ویپ) ضبط کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد نے شاہراہ فیصل کراچی میں واقع ایک عمارت میں اسمگل شدہ الیکٹرک سگریٹس (ویپس) کی بھاری مقدار کی موجودگی کی اطلاع مقامی ڈائریکٹوریٹ کو دی جس پر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کی اے ایس او ٹیم نے عمارت پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں اسمگل شدہ ویپس برآمد کر لئے ،کسٹمز ذرائع کے مطابق ضبط شدہ ویپس کی مالیت 9 کروڑ سے زیادہ ہے اور یہ اب تک ملک میں اسمگل شدہ ویپس کی پکڑی جانے والی سب سے بڑی کھیپ ہے ۔