• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، نیب نے عمران خان کو آج طلب کرلیا

لاہور (نمائندہ جنگ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آج طلب کرلیا۔ ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب نوٹس موصول ہوگیا ہے اور نیب کا نوٹس ان کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے عمران خان کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ساتھ لانے کو کہا ہے، اس کے علاوہ انہیں اپنی ملک اور بیرون ملک جائیداد کی تفصیلات بھی لانے کو کہا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بنی گالہ، زمان پارک کی ریونیو دستاویز اور شوکت خانم ٹرسٹ کی رجسٹریشن و متعلقہ دستاویزات لانے کا بھی کہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید