اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے 190ملین پاونڈ القادر ٹرسٹ اسکینڈل نیب تحقیقات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے،190 ملین پاونڈز کی غیرقانونی منتقلی پر نیب انوسٹی گیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جواب جمع ، پیشی کیلئے مہلت مانگ لی،گزشتہ روز سماعت کے دوران خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے عمران خان اور ان اہلیہ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی واقعات کے متعدد کیسز ہیں جن کی وجہ سے لاہور پیشی ہے عدالت نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ درخواست نیب کو بھی دیدیں خواجہ حارث نے کہا اگلی تاریخ19 جولائی ہے اسی روز دلائل بھی رکھ لیں بشریٰ بی بی کی ضمانت کا بھی کیس ہے اس پر جج نے کہاکہ دونوں کی ایک ہی تاریخ رکھ دیتے ہیں ۔