اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہےکہ خطے میں رونما ہونے والی نئی تبدیلیاں پاکستان اور ایران کیلئے بڑا موقع ہیں،ایران سعودیہ تعلقات میں بہتری سے علاقے میں امن،ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔پاکستان اور ایران کو مل کر ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اسلام آباد چیمبر کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہاکہ وہ خصوصی طور پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ہدایت پر پاکستان آئے ہیں۔براہ راست فضائی رابطے،ریل اور سڑک کے نظام کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر کیا جانا چاہئےاس موقع پر خالد اقبال، ظفر بختاوری،مقصود تابش،اعجاز شیخ،چوہدری جاوید اقبال بھی موجود تھے۔