• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب، 18 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیاسی و سماجی رہنماء سابق نگران صوبائی وزیر داخلہ ملک عنایت اللہ کاسی ایڈووکیٹ اور اجتماعی شادی کمیٹی کے سربراہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں فضول رسومات کی وجہ سے متوسط اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والوں کیلئے شادی انتہائی مشکل ہوگئی ضرورت اس بات کی ہے کہ فضول رسومات کو ختم کرکے شادی اسلامی تعلیمات کے مطابق سادگی سے کی جائے ، یہ بات انہوں نے جمعرات کو اجتماعی شادیاں کمیٹی کوئٹہ کے زیراہتمام 18 اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر سماجی رہنما حاجی عبیداللہ کاسی ، سابق سیکرٹری میجر (ر) نادر علی ہزارہ ، حاجی اشرف کاکڑ ، محبوب احمد خراسانی ، نصیر ، صدام کاکڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیرداخلہ ملک عنایت اللہ کاسی ایڈووکیٹ نے 18 جوڑوںکی اجتماعی شادیاں کرانے پر علامہ سید ہاشم موسوی و اجتماعی شادیاں کمیٹی کے ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی شادیاں کمیٹی کی جانب سے شادی کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعات نہ رکھنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں کرنے کا یہ 19 واں پروگرام ہے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اس سلسلے میں آگے بڑھیں اورغریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں اور نوجوانوں کی شادیاں کرانے کے سلسلے میں اجتماعی شادیاں کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں ۔ اجتماعی شادیاں کمیٹی کے سربراہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے 2011ء میں متوسط اور غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ اجتماعی شادیاں کمیٹی مخیر حضرات کے تعاون سے اجتماعی شادیوں کے دوران جہیز کا سامان بھی فراہم کرتی ہے ہے اور اب تک 300 سے زائد جوڑوں کی شادیاں کرائی جاچکی ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔
کوئٹہ سے مزید