کوئٹہ (خ ن)ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح محمد ناصر زیر صدارت کوئٹہ میں بڑھتے جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہواجس میں کمشنر کوئٹہ، ڈی آئی جی کوئٹہ، ڈی آئی جی کرائمز برانچ و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ کے تمام تھانوں کی حدود میں پولیس گشت بڑھایااور تمام حساس مقامات پر نفری کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ جرائم پیشہ افراد کا قلعہ قمع کیا جا سکےاجلاس میں طے پایا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے ٹریفک بیورو کو فعال کیا جائے تمام وسائل بروئے کار لا کر جرائم کے خاتمے کے لئے اقدامات کیے جائیں قمبرانی روڈ واقعہ کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ چند ملوث افراد کو گرفتار کیا گیاہے اورمزید تفتیش جاری ہے جبکہ پشین اسٹاپ واقعہ کے ملزمان کی گرفتاری پر بھی زور دیاگیا۔