• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ وار مہنگائی میں 29 فیصد اضافہ، آٹا، چائے، چاول، چینی، مرغی کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئیں

لاہور( این این آئی)ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار ہے،رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.33فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 29فیصد ریکارڈ کی گئی۔آٹا، چائے، چاول، چینی، مرغی کی قیمتیں کئی گناہ بڑھ گئیں، ٹماٹر پیاز، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کی مطابق ایک ہفتے میں21اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ 11اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی۔ایک ہفتے چینی کی فی کلو گرام قیمت ڈیڑھ سو روپے تک پہنچ گئی،20کلو گرام آٹا 3ہزار 200روپے تک فروخت ہوا، البتہ ایل پی جی سینتیس روپے اور ٹماٹر پانچ روپے فی کلو گرام سستے ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید