• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتقال کے 5 ماہ بعد پرویز مشرف کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(جنگ نیوز)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جانب سے 10 سال قبل دائر کی گئی اپیل ان کے انتقال کے 5 ماہ بعد سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے 2013 میں اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل 10 سال بعد سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید