• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت کی مٹی پاؤ پالیسی اپنا رکھی ہے‘ حافظ حسین احمد

کوئٹہ/ زیارت (پ ر) جمعیت کے سینئر حافظ حسین احمد نے ایمل ولی خان کی جانب سے مسلسل جمعیت کے خلاف بیانات دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں ”ایمل“ کا نہیں ”ولی“ کا خیال ہے، اے این پی کے بڑے ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن کاش چھوٹے بھی اس احترام کے رشتے کا پاس رکھتےانہوں نے کہا کہ ایمل ولی خان کے بیانات پر ہم نے چوہدری شجاعت فارمولے کے تحت ”مٹی پاؤ“ والی پالیسی اپنائی ہوئی ہے کیوں کہ اب حکومت کی مدت ایک ماہ رہ چکی ہے اب ایسے وقت میں ہم نہیں چاہتے کہ طلاق یا خلع کی صورتحال پیدا ہوایمل ولی خان بھی دوسرے اتحادیوں کے تمام شکوے اور غصہ ہم پر نہ اتاریں انہوں نے کہا کہ ہمارے ترکش میں بھی بہت تیر ہیں اور موٹر وے کرپشن پر بھی بات ہوسکتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید