• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، کم وزن روٹی اورصفائی ناقص صورتحال پربیشتر دکاندار گرفتار

ا پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی،کم وزن روٹی اورصفائی ناقص صورتحال پربیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا اس حوالے سے انتظامی افسران نے رنگ روڈ،جی ٹی روڈ، دلہ زاک روڈ، چارسدہ روڈ، گلبہار، نشترآباد،حیات آباد، متنی، کوہاٹ روڈ، بورڈ بازار، تہکال، اندرون شہر بازاروں،ورسک روڈ اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔کارروائیوں کے دوران186 دکانوں کا معائنہ کیا گیااورگرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، کم وزن روٹی اورصفائی ناقص صورتحال پر83 دکانداروں کو گرفتار کر لیاجبکہ 32دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی گرفتار دکانداروں میں سبزی و پھل فروش، نانبائی، شیر فروش، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
پشاور سے مزید