• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک کا پی ٹی آئی اور اس کی قیادت پر قبضہ کرنے پرغور

اسلام آباد ( صالح ظافر) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور سابق و زیردفاع پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف اور اس کی قیادت پر قبضہ کرنے پر سوچ بچار کر رہے ہیں۔وہ الیکشن کمیشن سے کہہ سکتے ہیں کہ پی ٹی آئی کا نام اور انتخابی نشان ان کے نام پر رجسٹر کیاجائے۔ واضح رہے کہ پرویز خٹک کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کا امکان مسترد کر چکے ہیں۔ اعلیٰ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ کمیشن نے ان کی بات مان لی تو خٹک پی ٹی آئی کے تمام عہدیداروں بشمول اس کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی سے نکال باہر کرینگے۔

اہم خبریں سے مزید