کراچی (اسد ابن حسن) انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس کی ہدایت پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اسٹیبلشمنٹ تنویر احمد طاہر نے صوبے اور سی پی او میں تعینات تمام اعلی افسران کو مراسلے ارسال کئے ہیں کہ وہ اپنے ماتحتوں کو ہدایت کریں کہ وہ فوری طور پر اپنی ذرائع آمدن اور اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات ان کے ڈپارٹمنٹ کو ارسال کر دیں۔