کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل کمیشن کے سربراہ عمر سیال نے کہا ہے کہ میر رضا کیس میں درجنوں پولیس افسران شامل ہو کر کرائم سین کا کباڑا کیا۔ کرائم سین تباہ کرنیوالوں پر مقدمہ کیوں نہیں، پولیس نے انا کا مسئلہ بنالیا۔ نمائندہ سی پی ایل سی نے بتایا کہ میر رضا کا فون 4:22 تک آن، آؤٹ گوئنگ نہ ہوئی، جیو فینسنگ میں سرگرمی نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو کارروائی کے موقع پر سی پی ایل سی نمائندہ کاشف سے استفسار کیا کہ سی پی ایل سی معاملے میں کیسے شامل ہوئی؟ نمائندہ سی پی ایل سی کاشف نے کہا کہ سی پی ایل سی کو پولیس اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لئے بنایا گیا۔ ہمارے پاس میر رضا کا کیس مسنگ کے طور پر آیا تھا۔ سی پی ایل سی شکایت کنندہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ سی پی ایل سی نے اس کیس میں سی ڈی آر وغیرہ پر کام کیا ہے۔ ہم ابھی تک کسی ٹھوس نتیجے پر نہیں پہنچے۔