کراچی (اسٹاف رپورٹر)عدالتی حکم پر ڈیفنس فیز 8 میں گزشتہ سال سی ویو دو دریا کے قریب مبینہ طور پر20کلو میٹرکی رفتارسے چلنے والی گاڑی کی ڈگی سے گرکر جاں بحق ہونے والے میڈیکل کے طالب علم کی قبرکشائی کا عمل مکمل کرلیا گیا،قبر کشائی کے دوران میڈیکل بورڈ کی جانب سے لاش کی باقیات سے کیمیکل ایگزامنشین اورڈی این اے کے نمونے لے کرمحفوظ کرلئے گئے ۔انصاف کی منتظر سلطان ظفر کی خالہ مہر فیروز کا کہنا ہے کہ ڈگی سے گرنے سے اتنے فریکچر نہیں آتے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز8 میں گزشتہ سال جولائی میں سی ویو دو دریا کے قریب مبینہ طور پر 20 کلومیٹرکی رفتارسے چلنے والی گاڑی کی ڈگی سے گرکر جاں بحق ہونے والے میڈیکل کے طالب علم نوجوان سلطان ظفر کی وجہ موت کا تعین کرنے کے لئے عدالتی حکم پرقبرکشائی کی گئی۔