کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاوس کراچی میں پارٹی کے مختلف رہنمائوں، ارکان اسمبلی اور عہدیداروں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں سیاسی و تنظیمی صورتحال، عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور مختلف شعبوں کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ملاقات کی اور صوبے کی سیاسی و تنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا۔