اسلام آباد ( طاہر خلیل ) پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائیاں، کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد ،صدر ،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا خراج تحسین ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیوی کے جہاز یرموک کی بحیرہ عرب میں پاکستانی ساحل سے دور کامیاب کارروائیوں کے دوران 2کشتیوں کے خفیہ خانوں سے تقریباً 850 کلو آئس اور 2 ہزار کلو چرس تحو یل میں لی گئی۔