• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کوئٹہ کی ٹیم نے سریاب روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ہیروئن اور چرس قبضے میں لے لی ،ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جہانگیر خان کاکڑ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات فروش سریاب روڈ پر موجود ہے جس پر ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کوئٹہ ٹیم کو گرفتاری کی ہدایت کی ٹیم نے انسپکٹر منور احمد اور انسپکٹرز طارق شاہ خرم کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے سریاب روڈ سے منشیات فروش اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کرکے 2کلو ہیروئن 3کلو چرس برآمدکر لی، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید