کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیم امریکا میں ہونے والے ہوم لیس (بے گھر) ورلڈ فٹ بال کا فائنل جیت لیا۔ فائنل میں جرمنی کو 4-2کی شکست دی۔ امریکا کے شہر سیکری منٹو کیلیفورنیا میں فزیکل ایجوکیشن ڈویلپمنٹ اینڈ پیس فاؤنڈیشن (پی ای ڈی پی ایف) کے زیراہتمام ایونٹ میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم نے اس سے قبل سیمی فائنل میں یونان کو 9-2سے زیر کیا ۔