کراچی (نیوز ایجنسی) پب جی گیم پر لڑکے سے دوستی کے بعد4بچوں سمیت بھارت پہنچنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر سے متعلق تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیما کے بچوں کی پیدائش کے حوالے سے بھی ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیما کے پاکستان سے نیپال جانے کا مقصد صرف بھارتی شہری سے تعلقات ہیں۔
رپورٹ میں سامنے آیا کہ سیما رضا دختر غلام رضا نے 15 فروری 2014ء کو جیکب آباد کی عدالت سے شادی کی اجازت لی، عدالتی اجازت کے بعد غلام حیدر جاکھرانی سے شادی کی، عدالتی بیان میں سیما حیدر نے اپنی عمر 19 سال بتائی۔
یکم جنوری 2018ء سے دو جنوی 2021ء کے درمیان سیما نے 4بچوں کو جنم دیا، سیما کا والد رکشہ ڈرائیور ہے اور اس کا بھائی سرکاری ملازم ہے جبکہ اس کی دو بہنیں ہیں۔
سیما نے فلائٹ ایف زیڈ 336کے ذریعے پہلا سفر کیا، رواں سال 10؍ مئی کو فلائٹ دبئی کے ذریعے وہ شارجہ سے کراچی واپس آئی، دو دن بعد 18مئی کو بچوں کے ہمراہ سفر کیا، دوبارہ10مارچ کی صبح کراچی سے فلائٹ لی۔
اس سے قبل سیما کے کسی فضائی سفر کا ریکارڈ نہیں مل سکا ہے، نادرا میں شناختی کارڈ بنوانے کے دوران سیما کی عمر کا اندراج بھی غلط کیا گیا۔