• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گیریژن پر افغان سرحد سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،عبداللّٰہ گل

راولپنڈی (خبر نگار) تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین محمد عبداللہ گل نے کوئٹہ گیریژن پر افغان سرحد سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قطر معاہدے میں یہ طے پایا تھا کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی لیکن افغان حکومت اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ حکومت اپنے ملک کے شہریوں کی جان بچانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے تا کہ کوئی پڑوسی ملک سے پاکستان پر اس طرح کے حملے کرنے کی جرات نہ کر سکے۔
اسلام آباد سے مزید