• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم قیمتوں میں کم از کم 100 روپے تک کمی کی جائے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیاہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کم از کم ایک سو روپے تک کمی کی جائے تاکہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی اور ڈالر کی قدر میں کمی کا فائدہ عوام کو مل سکے، بجلی ٹیرف بڑھا کر عوام کی جیبوں پر 500ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا،ٹیکسز شامل کرکے فی یونٹ قیمت 56 روپے تک پہنچ گیا، اضافہ مسترد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں صوبائی ذمہ داران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید